پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پشاور سے کراچی پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے الیکشن اور پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے 33 روزہ سیاسی دورہ مکمل کرکے پشاور سے کراچی واپس پہنچ گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 31 روز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں گزارے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران بذریعہ وڈیو لنک پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں بھی شرکت کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے بعد کراچی پہنچے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، اب پاکستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ اس ملک میں کس کی حکمرانی چلے گی۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سلیکٹڈ کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہا ہے، پہلے آٹا، چینی اور تیل کا بحران تھا، اب گیس کا بحران بھی پیدا ہوگا، ان حکمرانوں کی وجہ سے آٹا، چینی، گھی، پیٹرول، گیس اور آلو مہنگا ہوگیا، موجودہ حکومت میں لوگ مرغی تو کیا انڈا بھی نہیں خرید سکتے۔

مزید پڑھیں:جنوری حکومت کا آخری مہینہ ہے، ان کو گھر جانا پڑیگا، بلاول بھٹوزر داری

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ سوات اور جنوبی وزیرستان میں پاکستان کا پرچم جمہوریت کی وجہ سے لہرا رہا ہے، پورے خیبر پختونخوا کا مطالبہ ہے کہ گو عمران گو، خیبرپختونخوا کے حکمران یہاں کے لوگوں کے نہیں سیلکٹرز کے نمائندے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے جلسے روکنے کے لیے انہیں کورونا یاد آتا ہے، یہ حکمران کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ چیختے تھے لیکن یہ سب سے زیادہ کرپٹ نکلے۔

Related Posts