ٹکٹس کیلئے امیدوار طلب، ضمنی انتخابات پر ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz decides to stay in Islamabad till Senate elections

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا جبکہ بورڈ نے ٹکٹس کے حصول کیلئے امیدواروں کو طلب کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے معاملے پر ن لیگی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ اجلاس جاتی عمرہ میں ہوگا۔

ن لیگی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں نائب صدر مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔ پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کیلئے امیدوار طلب کیے ہیں، مریم نواز پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے ضمنی الیکشن امیدواروں کے نام فائنل کریں گی۔

خیال رہے کہ یہ نشستیں رکنِ قومی اسمبلی افتخار الحسن، زارا شاہ اور رکنِ صوبائی اسمبلی شوکت منظور چیمہ کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ امیدواروں میں رکنِ قومی اسمبلی کیلئے نوشین افتخار، شمسہ سلیم بخاری، فیصل شاہ اور محمد آصف باجوہ شامل ہیں۔

اراکینِ صوبائی اسمبلی کیلئے خالد منظور، حسین چیمہ، بابر علاؤ الدین فاروقی، طلعت محمود، امتیاز اظہر، بابر امتیاز، چوہدری مستنصر علی گوندل اور عامر زمان امیدوار ہیں۔

نام شارٹ لسٹ کرنے کے بعد پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی حتمی لسٹ مرتب کرکے ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو پیش کرے گا، جس کے بعد فائنل ناموں کا اعلان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی رکنِ اسمبلی عنیزہ فاطمہ شوہر سمیت کورونا وائرس کا شکار

Related Posts