ن لیگی رکنِ صوبائی اسمبلی عنیزہ فاطمہ شوہر سمیت کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی رکنِ صوبائی اسمبلی عنیزہ فاطمہ شوہر سمیت کورونا وائرس کا شکار
ن لیگی رکنِ صوبائی اسمبلی عنیزہ فاطمہ شوہر سمیت کورونا وائرس کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی عنیزہ فاطمہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جبکہ ان کے شوہر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا، ایم پی اے عنیزہ فاطمہ کے شوہر محمد ادریس بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

رکنِ اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ عنیزہ فاطمہ علاج کروانے کے بعد گھر منتقل ہو گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ  ملک میں کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، موذی وباء کا شکار ہونیوالی ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی بھی انتقال کرگئیں۔

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے منیرہ یامین ستی ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھیں تاہم ڈاکٹرز کی جان توڑ کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکیں اور 3 روز قبل جاں بحق ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کورونا نے ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کی جان لے لی

Related Posts