وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کےلیے کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کےلیے کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی
وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کےلیے کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں اتحادی امیدوار کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی  شریک ہوئے جبکہحکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی پرویز خٹک اور شفقت محمود  شریک ہوئے۔

زرائع کے مطابق ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ق لیگ کی جانب سے سینٹ الیکشن میں اتحادی امیدوار کامل علی  اغا کے نام کی منظوری دے دی۔

حکومت نے سنیٹ انتخاب کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ کمیٹی  پنجاب کے لیے سنیٹ حکمت عملی ترتیب دے گی۔ کمیٹی میں  چوہدری پرویز الٰہی ، سردار عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور  شامل  ہیں۔

میڈیا زرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جسے وزیر اعظم نے قبول کر لیا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ سینٹ کے حوالہ سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کا عوام سے ٹیلیفون پر بات کرنے کا فیصلہ

Related Posts