وزیر اعظم عمران خان کا عوام سے ٹیلیفون پر بات کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coalition party claims PTI government ends in 3 months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل جاننے کے لئے عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عوام سے ٹیلیفون پر گفتگو کریں گے، فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باون سینکڈ پر محیط ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے مختلف تصاویر کا امتزاج کیا، اور عوام کو بڑی خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم عمران خان کل شام چار بجے عوام سے فون پربذات خود بات کرینگے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام سے براہ راست گفتگو میں سوالات کا جواب دینگے، وزیراعظم سے فون پر براہ راست سوال کیلئے لائن کل شام چار بجے کھل جائیگی، شبلی فراز نے ساتھ ہی وزیراعظم سے رابطہ کرنے والے نمبر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا، وزیراعظم سے فون پر براہ راست بات کریں،رابطہ نمبر0519210809

52سکینڈ پر محیط ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کا ایک مختصر ویڈیو پیغام میں شامل کیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہے اور انشااللہ ہم بنیں گے۔مختصر مگر پر اثر ویڈیو کلپ میں“آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ”کی تھیم استعمال کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشی سطح پر مزید اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے ہماری کوششوں کے نتائج سامنے آرہیہیں، حکومت کے آنے کیبعد سے افراط زر کی مجموعی شرح آج کم سطح پر ہیں۔وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts