شہبازشریف کی طلبی پر ن لیگ کانیب کیخلاف بھرپور احتجاج کا پروگرام بنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-F delegation to meet Shahbaz Sharif today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طلبی  کیخلاف پاکستان مسلم لیگ ن نے ہر فورم پر قومی احتساب بیورو کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔

یہ فیصلہ پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نئے ترمیمی آرڈیننس پر تب ہی جواب دے گی جب حکومت نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بارے میں باضابطہ اعلان کرے گی۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے۔

اجلاس میں شہباز شریف کو نیب کی طرف سے طلب کرنے کی صورت میں مکمل پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اراضی اسکینڈل میں سینیٹر چوہدری تنویر ودیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق حکمراں  جماعت کے مرکزی رہنماؤں کیخلاف کیسز کی انکوائریاں چل رہی ہیں اور ن لیگ کے دیگر ممبروں کے خلاف کارروائی کی توقع ہے۔

Related Posts