وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، انفراسٹرکچر بحالی پر بریفنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، انفراسٹرکچر بحالی پر بریفنگ
وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، انفراسٹرکچر بحالی پر بریفنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے جس کے دوران حکام نے انفراسٹرکچر کی بحالی اور سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق حقائق پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی سطح پر سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔مریم اورنگزیب

وزیر اعظم کوئٹہ پہنچے تو اراکینِ اسمبلی اور بلوچستان کابینہ کے اراکین نے استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم کچھی پہنچ گئے۔

کچھی میں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر حکام نے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق کاموں پر بریفنگ دی۔اس موقعے پر وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ لاکھں گھر تباہ ہوئے، مویشی بہہ گئے ہیں۔ سب لوگوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے محنت کی، ان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

 

Related Posts