عمران خان کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔مریم اورنگزیب
عمران خان کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔ قوم سیلاب میں اور سابق وزیر اعظم اپنی میں پھنسے ہوئے ہیں۔عمران خان کے سر پر شہباز شریف سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے حالیہ خطاب میں حکومت پر کڑی تنقید کی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم سیلاب میں ، عمران خان اپنی میں پھنسے ہیں۔سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی آپ کے سرپر وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز سوار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان ڈراما ایکسپرٹ، انتشار پھیلانا ان کا مقصد ہے۔ مریم اورنگزیب

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کی امداد کی بجائے ایک بار پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرلیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں انصاف کی بجائے پی ٹی آئی کا انتقامی نظام لانا اور بدعنوانی کے مقدمات سے بچنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بدعنوانی کے مقدمات سے بچنے کیلئے ہی تحریکِ فساد کا آغاز کیا۔ ملک میں استحکام پیدا ہورہا ہے، عمران خان کی ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوئی، آپ نے 4سال تک کیا کیا اور باتیں کیا کی جارہی ہیں؟

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خاتون جج کو للکارا گیا، عدلیہ کو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، عدالت میں پیش رپورٹ سے تشدد کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا، عمران خان ڈرامے بازی کے ایکسپرٹ ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی امانت اور صداقت کا جنازہ نکل چکا ہے۔

گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو جب معلوم ہوا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے تو انہوں نے فتنہ، فساد، انتشار اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جس کا مقصد معاشی استحکام اور عوام کے اعتماد کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

 

Related Posts