وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز
وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ انہی لوگوں کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں۔

انسانیت سے عاری،بے حس وہ ہیں جوالمیوں پربھی سیاسی دوکان چمکانے سے باز نہیں آتے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انسانیت سے عاری،بے حس وہ ہیں جوالمیوں پربھی سیاسی دوکان چمکانے سے باز نہیں آتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا وزیر اعظم عمران خان کا دفع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ انہی لوگوں کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم مظلوموں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانا اپنااولین فریضہ سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہو جائیں گے، شیخ رشید

Related Posts