وزیرِ اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے 2 نئی اسکیمز کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے 2 نئی اسکیمز کا اعلان کردیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے 2 نئی اسکیمز کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِا عظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے 2 نئی اسکیمز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پروگرام کے تحت دو نئی اسکیموں کیلئے کردار ادا کرنے پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا شکریہ ادا کیا۔

 حکومت کو وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ شوکت ترین مارکیٹنگ مصنوعات اور اثاثہ جات کے ماہر ہیں۔ معاشی ٹیم انقلابی سوچ پر یقین رکھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہر سال ترسیلاتِ زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال آپ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں جس سے معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سفارت خانوں کا اہم ترین فریضہ یہ ہے کہ وہ متعلقہ ممالک میں پاکستانی محنت کشوں کے معاملات پر نظر رکھیں اور ان کا خیال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو این اے 249 چھوڑنے کا حکم، ووٹرز واپس چلے گئے

Related Posts