فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو این اے 249 چھوڑنے کا حکم، ووٹرز واپس چلے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو این اے 249 چھوڑنے کا حکم، ووٹرز واپس چلے گئے
فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو این اے 249 چھوڑنے کا حکم، ووٹرز واپس چلے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ میں بدانتظامی کے باعث درجنوں ووٹرز مایوس ہو کر واپس چلے گئے جبکہ فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو حلقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ماسک اور شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے بعض ووٹرز کو واپس بھیج دیا گیا۔

ضیا کالونی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 256 میں ضمنی انتخاب کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا۔ پورے حلقے میں صبح سے ہی گہما گہمی تھی۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔

ضمنی انتخاب کے دوران جنگل اسکول، بلدیہ ٹاؤن کے ووٹرز کو پولنگ کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ووٹرز کا کہنا تھا کہ پولنگ کیمپ کی لسٹ میں ہمارا نام موجود ہے لیکن پولنگ اسٹیشن کی فہرست میں فرق ہے۔

ووٹرز نے شکایت کی کہ پرچی پر اسکول کا نام نہ لکھا ہونے پر واپس بھیجا جارہا ہے۔ ایک خاتون ووٹر نے کہا کہ میں 6 پولنگ اسٹیشنز گھوم چکی ہوں تاہم وہ پولنگ اسٹیشن نہیں ملا جہاں میرے ووٹ کا اندراج کیا گیا ہو۔

حلقے میں پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں تاہم بعض پولنگ اسٹیشنز پر تیاریاں نامکمل ہونے کے باعث پولنگ شروع نہ ہوسکی۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 241، 246، 247 اور 249 میں بیلٹ باکس سیل نہ کیے جاسکے۔ سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس بر وقت نہ پہنچ سکے جس کے باعث پولنگ تعطل کا شکار رہی۔این اے 249 کی نشست فیصل واؤڈا کے استعفیٰ دینے پر خالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اراکینِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر این اے 249چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے حلقہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی رکنِ سندھ اسمبلی حلقے میں نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:  این اے 249 کا ضمنی انتخاب، کراچی میں پولنگ شروع

Related Posts