وفاق نے سندھ کی ترقی کا بیڑہ اٹھالیا، وزیراعظم جلد پیکیج کا اعلان کرینگے، محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to announce development package for Sindh soon: Mahmood moulvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 12سال میں سندھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،صوبے کا ہر شعبہ بدحال اور عوام کا معیار زندگی انتہائی ابتر ہوچکا ہے۔

اپنے دفتر میں اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لاتعداد چیلنجز کے باوجود ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو سندھ کے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے اور وفاق نے سندھ کی ترقی کا بیڑہ اٹھالیا ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد سندھ کا دورہ کرینگے اور ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرینگے۔

محمود مولوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں 12سال سے اقتدار پر قابض ہے اور ان 12سالوں میں پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے، آج صوبے کی حالت انتہائی افسوسناک ہوچکی ہے، تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے صرف تحریک انصاف ہی نکال سکتی ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے اور پوری پی ٹی آئی اپنے قائد کے اس مشن کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کرے، محمود مولوی

انہوں نے کہاکہ حقوق اور وسائل سے محروم سندھ کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھانا ہوگی اور حقوق غصب کرکے اپنے ذاتی محلات بنانے والوں کا کڑا احتساب کرنا ہوگا۔

Related Posts