انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔وزیرِ اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برداری کو ایسٹر کی مبارکباد
وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برداری کو ایسٹر کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ سینیٹ انتخابات سے نالاں وزیرِ اعظم عمران خان نے انتخابات میں شفافیت لانے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا ہے جس میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

اپنے خط میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات نافذ کردی جائیں۔ شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔وزیرِ اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط گزشتہ روز تحریر کیا۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مزدور طبقے میں رہائشی مکانات اور فلیٹس آج تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1ہزار سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کر لیے گئے۔ آج ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت فلیٹس اور مکانات تقسیم کیے جانے کی تقریب ہوگی۔ وزیرِ اعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیرِاعظم مزدورطبقے میں مکانات اور فلیٹس آج تقسیم کریں گے

Related Posts