نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم،وزیرِاعظم مزدورطبقے میں مکانات اور فلیٹس آج تقسیم کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan praised the security forces for the operation in Balochistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مزدور طبقے میں رہائشی مکانات اور فلیٹس آج تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1ہزار سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کر لیے گئے۔ آج ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت فلیٹس اور مکانات تقسیم کیے جانے کی تقریب ہوگی۔ وزیرِ اعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

تقریب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان مزدور طبقے میں رہائشی مکانات اور فلیٹس تقسیم کریں گے۔ مزدوروں اور محنت کشوں کو پہلی بارمورگیج کی بنیاد پرذاتی چھت فراہم کی جائے گی۔ بیواؤں، معذوروں اور محنت کشوں میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سالانہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی رکھنے والے افراد کو فلیٹس اور گھروں کے ملکیتی حقوق دئیے جائیں گے۔ ویلفیئر فنڈ کے تحت ہاؤسننگ منصوبے کیلئے 3 ہزار ورکرز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی۔

قرعہ اندازی کے ذریعے 1 ہزار 500 خوش نصیب ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کے نیا پاکستان منصوبے کے تحت مزدور طبقے کیلئے معمولی قسطوں اور آسان شرائط پر گھر فراہم کیے جار ہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، وزیر اعظم عمران خان

Related Posts