وزیرِ اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکینِ اسمبلی کی ملاقات آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان، جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکینِ اسمبلی کی ملاقات آج ہوگی
وزیرِ اعظم عمران خان، جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکینِ اسمبلی کی ملاقات آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج تحریکِ انصاف کے ان 33 اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کریں گے جو جہانگیر ترین کے ہم خیال قرار دئیے جاتے ہیں جبکہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے اظہارِ تحفظات کے بعد سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ہم خیال اراکینِ اسمبلی  سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملاقات میں گلے شکوے اور تحفظات دور کیے جائیں گے۔ جہانگیر ترین کے تحفظات وزیرِ اعظم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کے خلاف کیسز سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نام لیے بغیر جہانگیر ترین گروپ کی مخالفت کرچکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میں کسی وفد کا حصہ نہیں بنوں گا۔ ہم خیال اراکینِ اسمبلی وزیرِ اعظم کو جہانگیر ترین کیس اور تحقیقات پر بریفنگ دیں گے۔

جہانگیر ترین کے ہمراہ صاحبزادہ محبوب سلطان کے علاوہ 11 اراکینِ قومی اسمبلی کا گروپ ہے جن میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ اور دیگر قانون ساز اراکین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جہانگیر ترین کا ساتھ دینے والے 22 اراکینِ پنجاب اسمبلی بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ جہانگیر ترین کو وزیرِ اعظم کا قریبی سیاسی ساتھی سمجھا جاتا ہے تاہم چینی بحران کے بعد وزیرِ اعظم اور جہانگیر ترین کے مابین فاصلوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

Related Posts