وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناموس رسالتﷺ سب سے بڑھ کر ہے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم
ناموس رسالتﷺ سب سے بڑھ کر ہے قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر غورو خوض کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر گفت و شنید ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ قومی ائیر لائن کے ملازمین کیلئے ضروری خدمات ایکٹ (ایم ایس اے) کے نفاذ کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کی تعمیرِ نو کے پلان اور ممنوعہ بور کے اسلحے کے لائسنسز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ پاک سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ کی منظوری دے گی۔ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے باہمی قانونی معاونت کی درخواستوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران گردشی قرضوں کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارتِ صحت کے 4 تیز رفتار منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ 2 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 15 نکاتی ایجنڈے میں شامل دیگر معاشی و اقتصادی اور سیاسی امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کورونا وائرس کی بھارتی قسم سے تاحال محفوظ ہے۔وزارتِ صحت

Related Posts