وزیرِ اعظم عمران خان عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست گفتگو آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست گفتگو آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان عوام سے براہِ راست ٹیلیفونک گفتگو آج کریں گے اور عوامی سوالات کے جوابات کے ساتھ ساتھ ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل سمیت ملک کے تمام نیوز چینلز، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر وزیرِ اعظم عمران خان آج دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر عوام سے براہِ راست ہم کلام ہوں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی عوام سے براہِ راست بات چیت سے متعلق اعلان پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے کیا۔ عوام وزیرِ اعظم سے فون نمبر 9224900-051 پر سوال و جواب کرسکیں گے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک بار پھر ٹیلی فون پر عوام کے ساتھ براہِ راست بات کریں گے جس کا وقت منگل کے روز 1 بج کر 30 منٹ ہوگا۔
پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرِ اعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم عوام کے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیں گے اور اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پمز اسپتال کورونا وارڈ کا دورہ، مریضوں سےخیریت دریافت 

Related Posts