وزیراعظم کا پمز اسپتال کے کورونا وارڈ کا دورہ، مریضوں سےخیریت دریافت کی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا پمز اسپتال کے کورونا وارڈ کا دورہ، مریضوں سےخیریت دریافت کی
وزیراعظم کا پمز اسپتال کے کورونا وارڈ کا دورہ، مریضوں سےخیریت دریافت کی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کے کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم عمران خان پمز کے کورونا وارڈ کے اچانک دورے پر پہنچ گئے، عمران خان نے سربراہ پمز ڈاکٹر منہاج سے ملاقات کی اور ڈاکٹرز سے کورونا کی صورت حال پر گفتگو کی، ڈاکٹر منہاج نے وزیراعظم کو کورونا کے مریضوں کی صورت حال سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے اسپتال میں دستیاب سہولیات، کورونا ویکسین سے متعلق ڈاکٹرز سے کئی سوالات کیے۔ 

ڈاکٹر منہاج نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جارہی ہیں، کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن، ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

وزیراعظم نے پمز اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پمز انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ایس او پیز پر زیادہ سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

سربراہ پمز اسپتال ڈاکٹر منہاج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بغیر پروٹوکول کے اسپتال آئے ان کے ہمراہ فیصل جاوید تھے، انہوں نے کورونا آئیسولیشن وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

Related Posts