وزیرِ اعظم عمران خان 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے جبکہ کابینہ اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت  ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر جاری کردہ 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو ہوگی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس کے کمیٹی روم اور کیبنٹ ڈویژن سمیت 2 مقامات سے منعقد ہوگا  جس میں متعدد وفاقی وزراء ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ ملکی صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

کابینہ اجلاس کے دوران معاونین و مشیرانِ خصوصی کے اثاثہ جات اور دوہری شہریت پر بھی گفتگو ہوگی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات پر بھی بات چیت ہوگی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 16 جولائی کو کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ اس کے علاوہ دیگر ملکی و اقتصادی معاملات پر گفت و شنید ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ مؤخر کر دیا، ای سی سی نے 3 جولائی کو ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے سمیت اہم فیصلے کئے تھے،وفاقی کابینہ کو کے الیکٹرک کے نرخ اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔

گزشتہ ہفتے کابینہ اجلاس کے بارے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ  کہ وفاقی کابینہ کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں پر متفق نہیں ہو سکی،ای سی سی نے گھریلو و کمرشل صارفین پر 73 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دی جسے کابینہ نے روک دیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی مخالفت

Related Posts