وفاقی کابینہ کی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی مخالفت، گیس کی قیمتوں کا معاملہ موخر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Cabinet opposes increase in electricity rates

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ موخر کر دیا، ای سی سی نے 3 جولائی کو ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے سمیت اہم فیصلے کئے تھے،وفاقی کابینہ کو کے الیکٹرک کے نرخ اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں پر متفق نہیں ہو سکی،ای سی سی نے گھریلو و کمرشل صارفین پر 73 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری کابینہ نے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کے الیکٹرک اور ایل این جی کے معاملے پر رواں ہفتے اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے ایل این جی کے نرخ بڑھانے کا معاملہ بھی موخر کر دیا۔

کابینہ کے اجلاس میں عید پر بازار، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور مارکیز کھولنے پر بھی غورکیاگیا، وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے عید سے پہلے مارکیٹس، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور مارکیز کھولنے کی حمایت کر دی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہوٹل ریسٹورنٹس کھول دیں نہیں تو لوگ بھوکے مر جائیں گے، اس وقت مارکیٹس کھولنا مناسب ہو گا، وزیراعظم نے ہوٹل ریسٹورنٹس کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپرد کر دیا۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کی پابندی کورونا سے نجات دلائے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسد عمر ہوٹلز ریسٹورنٹس اور مارکیز کے معاملے کو آپ سنجیدگی سے دیکھیں، وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی کا معاملہ بھی کابینہ میں اٹھا دیا،علی زیدی نے جے آئی ٹی کے معاملے پرکابینہ کو بریفنگ دی۔

Related Posts