ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم، وزیرِ اعظم عمران خان کا سمندر پار پاکستانیوں کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan criticized the lockdown in Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم ہونے پر سمندر پار پاکستانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے ہمیشہ یہ یقین رہا کہ سمندر پار پاکستانی وطن کیلئے سب سے عظیم اثاثہ ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اپریل میں ترسیلاتِ زر 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلاتِ زر 24 اعشاریہ 2 ارب رہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر جو ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، ان کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 10 ماہ کی ترسیلاتِ زر زیادہ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

انہوں نے بیرونِ ملک مقیم ہم وطنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان کے ویژن پر یقین رکھنے والے سمندر پار پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی وطن کیلئے محبت کی شاندار الفاظ میں تعریف بھی کی۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ 12 اپریل کے روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی اپنے وطن کیلئے محبت اور عزم و حوصلہ غیر متزلزل ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم ترسیلاتِ زر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے شکر گزار

Related Posts