وزیرِ اعظم ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کے شکر گزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، عالمی یومِ ماحولیات کی مرکزی تقریب میں وزیرِ اعظم مہمانِ خصوصی ہوں گے
اسلام آباد، عالمی یومِ ماحولیات کی مرکزی تقریب میں وزیرِ اعظم مہمانِ خصوصی ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی وطن کیلئے محبت کی شاندار الفاظ میں تعریف بھی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی اپنے وطن کیلئے محبت اور عزم و حوصلہ غیر متزلزل ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مسلسل 10ویں مہینے میں 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھجوائیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ریکارڈ رقوم سمندر پار پاکستانیوں نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران بھجوائیں۔مارچ میں ترسیلاتِ زر 2 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر 43 فیصد زائد رہیں اور موجودہ برس ترسیلاتِ زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح میں اضافہ ملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اور اس کیلئے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔

 عمران خان نے 2 ماہ قبل ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد ہے، یہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہے، میں سمندرپار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کاترسیلات زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر

Related Posts