عمران خان یو ٹرن کے باعث جانے جاتے ہیں۔مریم اورنگزیب کی وزیر اعظم پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Marriyum Aurangzeb expresses concern over shortage of beds at Punjab hospitals

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی نااہلی اور یو ٹرن کے باعث جانے جاتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹے کا بحران وفاقی حکومت کی طرف سے چور بازاری پر قابو نہ پانے کے باعث پیدا ہوا۔

وفاقی حکومت کو آٹے کے بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس طرح کے بحران خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو فائدہ پہنچانے کے لیے پیدا کیے جاتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی خدمت اور حکومتی انتظامات سنبھالنے کے قابل نہیں رہے۔ انہیں قیادت کے دعوے سے دستبردار ہونا چاہئے۔

وزیر اعظم کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا  کہ آٹے کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ کرکے اسے برآمد کیا گیا جبکہ منافع خوروں نے بھی 150 ڈالر فی ٹن وفاقی حکومت سے وصول کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا  کہ اگر وزیراعظم عمران خان کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا بنی گالہ میں لنگر کاانتظام کرلیں۔

دس روز قبل مریم اورنگزیب نے  وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا  کہ اگر تنخواہ میں عمران خان کا گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان بنی گالہ میں لنگر کھول لیں۔ مریم اورنگزیب

Related Posts