عمران خان کا تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتاتوبنی گالہ میں لنگر کھول لیں، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا بنی گالہ میں لنگر کاانتظام کرلیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ اگر تنخواہ میں عمران خان کا گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی کی اور اب وزیراعظم کے کُرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معیشت کو تباہ کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب، مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران خان کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا بحران، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں تندور بند، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کی صلاحیت پشاور میٹرو سے عیاں اور نالائقی و نااہلی آٹے اور چینی کے بحران سے ثابت ہوتی ہے جس پر شرم آنی چاہیے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف جانے سے لے کر، بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر اور روٹی سب مہنگی کرنے تک جھوٹ بولا۔