وزیرِ اعظم اربوں کے 5 میگا پراجیکٹس کے افتتاح کیلئے سیالکوٹ کا دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Development of construction sector is essential for stabilization of economy: PM Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان صوبہ پنجاب کے مشہور و معروف شہر اور علامہ اقبال کی جائے پیدائش سیالکوٹ کا دورہ آج کریں گے جہاں اربوں روپے کے 5 میگا پراجیکٹس کا افتتاح ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سیالکوٹ میں ائیر سیال کے نام سے ائیر لائن کا افتتاح کریں گے۔ سیالکوٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان کے استقبال کیلئے پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی، پنجاب حکومت کے صوبائی وزراء اور اراکینِ کابینہ موجود ہوں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سیالکوٹ میں 5 ایسے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے جن پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیرِ اعظم صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اعلانات کریں گے۔

دورۂ سیالکوٹ کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان ائیر سیال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے جس کے دوران پی ڈی ایم جلسوں اور ڈیموکریٹک موومنٹ قائدین کے مختلف بیانات کے جوابات بھی متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا  جس کے دوران ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح  اور افسران سے خطاب بھی کیا۔

دو روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقعے پر ادارے کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اے این ایف افسران اور یوتھ ایمبیسیڈرز سے خطاب بھی کیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے اے این ایف کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کردیا

Related Posts