وزیرِ اعظم عمران خان نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم اینٹی نارکوٹکس فورس کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح آج کریں گے
وزیرِ اعظم اینٹی نارکوٹکس فورس کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی / اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا  جس کے دوران ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح  اور افسران سے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کو آج اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقعے پر ادارے کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اے این ایف افسران اور یوتھ ایمبیسیڈرز سے خطاب کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان یادگارِ شہداء پر حاضری دیں گے، چادر چڑھائیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان انسدادِ منشیات (اینٹی نارکوٹکس) فورس کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر پاک فوج مجھ پر دباؤ ڈالتی ہے تو میں مزاحمت کروں گا جبکہ ملک کی خارجہ پالیسی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔

گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے مجھے کوئی ایک بھی ایسا کام کرنے کو نہیں کہا جو میں نہیں کرنا چاہتا تھا۔ آپ تحریکِ انصاف کا منشور اٹھا کر دیکھ لیں، ملک کی خارجہ پالیسی میری ہی بنائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فوج نے کوئی دباؤ ڈالا تو مزاحمت کروں گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان

Related Posts