ہم نے کنٹرول حاصل کر لیا، پی ڈی ایم کارکنان کا ملتان جلسہ گاہ پر قبضے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے سے دو روز قبل ہی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے سرکاری کنٹینرز اور رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے قلعہ قاسم باغ پر قبضے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کارکنان کے ساتھ زبردستی جلسہ گاہ میں داخل ہوئے جس کیلئے انہوں نے اسٹیدیم کے 6 میں سے 3 گیٹس کے تالے توڑ ڈالے۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اپوزیشن اتحاد کو جلسے سے روکنے کیلئے سرکاری رکاوٹوں پر قابو پایا اور 30 نومبر کو جلسے کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے قانون بھی توڑا۔ پولیس کو پی ڈی ایم جلسہ روکنے کیلئے اسٹیڈیم کے باہر بھی تعینات کیا گیا تھا۔

پی ڈی ایم کارکنان 30 نومبر کے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کرنا چاہتے ہیں، ن لیگی کارکنان نے عبدالرحمان کانجو کی قیادت میں اسٹیڈیم پر دھاوا بولا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی موسیٰ گیلانی نے فاتحانہ تصویر شیئر کی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی موسیٰ گیلانی نے لکھا کہ ہم نے اسٹیدیم کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ پی ڈی ایم جلسے کیلئے اسٹیج تیار کیا جارہا ہے اور ملتان تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے۔ 

یاد رہے کہ ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) متحرک ہے جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنان گیٹ توڑ کر قاسم باغ میں داخل ہو گئے۔

 حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی ڈی ایم جلسوں اور کورونا ایس او پیز کے معاملے پر لڑائی شدّت اختیار کر گئی، پیپلز پارٹی کارکنان نے ملتان جلسے سے قبل ہی شوڈاؤن کرتے ہوئے قاسم باغ کا گیٹ توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم متحرک، پارٹی کارکنان گیٹ توڑ کر قاسم باغ اسٹیدیم میں داخل

Related Posts