ملتان میں پی ڈی ایم متحرک، پارٹی کارکنان گیٹ توڑ کر قاسم باغ اسٹیدیم میں داخل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان میں پی ڈی ایم متحرک، پارٹی کارکنان گیٹ توڑ کر قاسم باغ اسٹیدیم میں داخل
ملتان میں پی ڈی ایم متحرک، پارٹی کارکنان گیٹ توڑ کر قاسم باغ اسٹیدیم میں داخل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) متحرک ہے جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنان گیٹ توڑ کر قاسم باغ میں داخل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پی ڈی ایم جلسوں اور کورونا ایس او پیز کے معاملے پر لڑائی شدّت اختیار کر گئی، پیپلز پارٹی کارکنان نے ملتان جلسے سے قبل ہی شوڈاؤن کرتے ہوئے قاسم باغ کا گیٹ توڑ دیا۔

دوسری جانب سے ملتان کی شہری انتظامیہ بھی جیالوں کے خلاف حرکت میں آگئی، پولیس نے پی پی پی کارکنان اور ن لیگی مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جیالے اور متوالے پولیس سے جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم رہنما علی موسیٰ نے کہا کہ ہم یہیں بیٹھے ہیں جب تک جلسے کا مطالبہ تسلیم نہ کیا جائے، ہمارا اے، بی اور سی پلان بھی یہی ہے۔ غفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ملتان جلسہ ہر حال میں ہو کر رہے گا۔

دوسری جانب وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں کو نہ قانون معاف کرے نہ عوام،  مقامی انتظامیہ مقدمات درج کرے۔ فیاض چوہان نے پی پی پی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود قرنطینہ میں ہیں اور کارکنان کو کورونا میں جھونک دیا۔

فیاض چوہان نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی قرنطینہ میں ہیں، کیا آصفہ کو بھی قرنطینہ کرنا ہے؟تاہم سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آئین شکنی وفاقی حکومت کا معمول بن چکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کا اقتدار کا اختلاف ہے۔سینیٹر سراج الحق

Related Posts