حکومت مخالف تحریک، پی ڈی ایم کے ساہیوال اورفیصل آبادجلسے کی تاریخ تبدیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM reschedules rallies in Sahiwal and Faisalabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ساہیوال اور فیصل آباد میں جنوری میں اپنی حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساہیوال ریلی 18 جنوری کی بجائے 27 جنوری کو شیڈول کی گئی ہے۔ ابتدا میں فیصل آباد میں  27 جنوری کو ریلی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

ساہیوال کے جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم ساہیوال میں حکومت کے خلاف اپنے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ پر حکومت اور شہداء کمیٹی کا معاہدہ، تفصیلات سامنے آگئیں

اس ہفتے کے شروع میں فضل الرحمن نے کہا تھا کہ 11 جماعتی اتحاد 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر مظاہرہ کریگا۔

انہوں نے کہا تھاکہ پی ڈی ایم 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل مخالف ملین مارچ کا بھی اہتمام کرے گی۔

مزید یہ کہ پی ڈی ایم کے سربراہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حزب اختلاف پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم سب اس مسئلے پر متحد ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کی کوئی حمایت حاصل نہیں ہے۔

Related Posts