سانحہ مچھ پر حکومت اور شہداء کمیٹی کا معاہدہ، تفصیلات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ مچھ پر حکومت اور شہداء کمیٹی کا معاہدہ، تفصیلات سامنے آگئیں
سانحہ مچھ پر حکومت اور شہداء کمیٹی کا معاہدہ، تفصیلات سامنے آگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: سانحہ مچھ سے متعلق شہداء کمیٹی اور حکومت کے مابین تحریری معاہدے کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ برادری اور حکومت کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں فریقین میں تحریری معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے متن کے مطابق دونوں فریقین سانحہ مچھ کی تحقیقات کیلئے وزیرِ داخلہ بلوچستان کی سربراہی میں خصوصی کمیشن کی تشکیل پر رضامند ہیں۔

مذکورہ خصوصی کمیشن میں دو ممبرانِ اسمبلی، ڈی آئی جی رینک کا ایک آفیسر اور شہداء کے لواحقین میں سے 2 افراد کو شامل کیا جائے گا۔ اگر جے آئی ٹی کے افسران سانحہ مچھ کے حوالے سے کسی بھی غیر قانونی اقدام میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

بلوچستان حکومت شہداء کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے کے امدادی چیکس دے گی۔ خصوصی کمیشن کے طے کردہ ٹی او آرز کے مطابق کمیشن کا کام سانحہ مچھ تحقیقات کی نگرانی ہوگا۔ گزشتہ 22 برس میں ہزارہ برادری پر جو حملے ہوئے، ان کی باریک بینی سے تفتیش کی جائے گی۔

خصوصی کمیشن ہزارہ برادری کے لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقات بھی کرے گا، صوبائی حکومت اور حساس ادارے مل کر سیکیورٹی صورتحال پر نیا پلان مرتب کریں گے۔ ہزارہ برادری کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ڈی جی نادرہ و پاسپورٹ کام کریں گے۔لواحقین کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت، وزیر اعظم آج کوئٹہ پہنچیں گے

Related Posts