اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اپوزیشن تقسیم، حتمی فیصلہ آج پی ڈی ایم اجلاس میں ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اپوزیشن تقسیم، حتمی فیصلہ آج پی ڈی ایم اجلاس میں ہوگا
اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اپوزیشن تقسیم، حتمی فیصلہ آج پی ڈی ایم اجلاس میں ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اجلاس آج ہوگا جس میں وزیرِ اعظم عمران خان اور حکومت کے خلاف حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ سینیٹ انتخابات کے بعد اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اسمبلیوں سے استعفے دینے پر منقسم نظر آتی ہے جس کے متعلق حتمی فیصلہ آج کے پی ڈی ایم اجلاس میں کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دئیے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے گزشتہ روز کے بیان کے مطابق جو استعفے دینے کیلئے راضی نہیں، اسے منایا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی واضح طور پر استعفے دینے کے حق میں نہیں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت کے ساتھ مضبوط حکومت کی مالک ہے جہاں تحریکِ انصاف اور جی ڈی اے سمیت اپوزیشن اتحاد پی پی پی کے مقابلے میں کمزور نظر آتا ہے۔

دوسری جانب وفاق میں سینیٹ انتخابات کے دوران یوسف رضا گیلانی کی سینیٹر کے طور پر جیت کے بعد صادق سنجرانی کی جیت نے پی ڈی ایم کو مایوس کیا۔ حکومتی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق پی ڈی ایم کمزور ہوچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سربراہی اجلاس میں ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز پیش کی۔

پی ڈی ایم کا گزشتہ سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفے دے کر ساری توجہ حکومت مخالف تحریک پر دینی چاہئے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ دے ڈالا

Related Posts