مولانا فضل الرحمان نے پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ دے ڈالا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان نے پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ دے ڈالا
مولانا فضل الرحمان نے پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ دے ڈالا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سربراہی اجلاس میں ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز پیش کردی۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت  اسلام آباد میں ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہیں اور پھر ساری توجہ تحریک پردینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے بھی جمہوری عمل ہیں۔ لانگ مارچ کے حوالے سے سربراہ اتحاد نے تجویز پیش کی کہ ہمیں واضح حکمت عملی کے ساتھ لانگ مارچ کرنا چاہیے، اسلام آباد یا راولپنڈی پہنچ کر چند روز قیام ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملکی معیشت تباہ کر دی گئی ہے جبکہ خارجہ پالیسی بھی ناکام ہو چکی ہے۔

Related Posts