پی ڈی ایم کے جلسے وقت کا ضیاع، حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑیگا، محمود مولوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM meeting is a waste of time:Mahmood Moulvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اوروزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے کہا ہے کہ جلسوں اور ریلیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا، اپوزیشن جماعتیں وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنیوالے سیاسی وسماجی رہنمائوں کے وفود سے ملاقاقوں کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیر قیادت حکومت مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے ایک بار پھر اکٹھے ہوکرعوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی کئی بار اقتدار میں آنیوالی پیپلزپارٹی اور ن لیگ آج عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں شور شرابا کرکے اپنی کرپشن چھپانے اور ملکی ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں لیکن اپوزیشن کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وباء پہلے سے زیادہ شدت سے پھیل رہی ہے اور لاک ڈاؤن کیلئے سب سے زیادہ شور مچانے والے سندھ کے حکمران اب اپنے سیاسی مقاصد کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، ڈکٹیٹر شپ نہیں چلنے دیں گے، فردوس شمیم نقوی

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے جلسوں میں عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیر قیادت حکومت مسائل کے حل کیلئے کوشاںہے اور بہت حل طلب مسائل کو حل کرلیں گے۔

Related Posts