اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، ڈکٹیٹر شپ نہیں چلنے دیں گے، فردوس شمیم نقوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdhous shamim naqvi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں ڈکٹیٹرشپ نہیں چلنے دیں گے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنادفاع کرناجانتے ہیں، سندھ اسمبلی میں پھرمذاق ہورہا ہے ،اجلاس بلاکردومرتبہ ملتوی کیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے کہا کہ گھروں میں تقریب رکھی جس میں بھی کئی لوگ نہیں گئےہم عوام کوآگاہ کررہے ہیں احتیاط کیجئے اپنے لئے دوستوں کے لئےحکومت کے خلاف احتجاج بعد میں بھی ہوسکتاہے۔

بلدیاتی نظام کی تبدیلی کاوعدہ کیا گیا عمل نہیں کیاگیاایک مسودہ ہم نے اورایک ایم کیوایم نے دیا ہے،سوال آئے گا کہ پنجاب کے پی میں کیوں نہیں ہورہا،فوری طورپرمطالبہ کررہے ہیں ،بلدیاتی انتخابات کا معاملہ زیربحث لایاجائے،پیپلزپارٹی اپناکرداراداکرے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اسپیکرکے خلاف جب انکوائری تھی اجلاس چلتارہااسپیکراب توملزم ہیں اصول تویہ ہوتا کہ وہ ذمہ داریوں سے خود کوسبکدوش کردیتےڈکٹیٹرشپ نہیں چلنے دیں گے کل اجلاس بلانے کی درخواست دیں گےسید ناصرحسین شاہ سے کل بات کی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی دوسری لہر میں شدت، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈاکٹر فیصل سلطان

انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام کے ساتھ دھوکادہی جاری ہے،ایک وزیراعلی بڑاایکٹوتھا ہاتھ جوڑ جوڑ کراحتیاط کی اپیل کرتا تھا لاک ڈاؤن کابانی تھاان کی اس اسکیم کووزیراعظم نے رد کیا اورپاکستان نے بیماری پرقابوکیا۔

انہوں نے کہا کہ اب جس طرح کلچرل ڈے منایا گیا وہ پریشان کن ہے،حکومت ناکام ہوئی پولیس نے ایس اوپیزپرعمل نہیں کروایا،ٹی وی والامراد علی شاہ اپیل کرتاہے عملی طورپرکچھ نہیں ہوتاگھرکے فنکشن بھی جاری ہیں۔

Related Posts