مولانا فضل الرحمان کی ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان کی ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز
مولانا فضل الرحمان کی ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راچی:  سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ اور استعفے دینے کی تجویز دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی سر سے اونچا ہوگیا ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی فیصلے کرنا ہوں گے۔ نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، دوسال بھی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اتوار کو کراچی میں حکومت کیخلاف جلسہ کرنا ہے، جس کے لیے پی ڈی ایم کی قیادت شہر قائد پہنچ چکی ہے۔

اسی حوالے سے پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا ہے ۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ساجد میر، اویس نورانی، آفتاب شیر پاوَ، محمد زبیر اور دیگر بھی اجلاس میں شریک کی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف، قائد ن لیگ اور سینیٹر اسحق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلائی جائے، اب پانی سے سے اونچا ہو گیا ہے۔

اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ہوٹل میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران دھکم پیل ہوئی جس کے باعث دروازہ ٹوٹ گیا جس کے بعد انتظامیہ نے متواتوں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی سابق صدر مرحوم ممنون حسین کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

Related Posts