کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،انہیں مایوس نہیں کریں گے،آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،انہیں مایوس نہیں کریں گے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے ، ہم اپنےکشمیری بہن بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے ، ہم اپنےکشمیری بہن بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور یوتھ  پارلیمنٹ کے ممبران نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ان کا اعتماد بڑھاتے ہوئے کہا کہ طلبہ پرعزم رہیں، محنت کریں، خود اور قومی قیادت پر اعتماد رکھیں۔ محنت جاری رکھیں کیونکہ آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا ہے، ہم لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کےساتھ ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدستور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے،  بھارت کا کشمیر میں کرفیو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہرایا اور کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق حل ہوگا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  مسئلہ کشمیر جغرافیائی نہیں بلکہ کشمیریوں سے ہماری محبت کا معاملہ ہے، کشمیر پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے،۔ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انھیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

Related Posts