کشمیری عید کے موقع پر شہداء اور نظر بندوں کو یاد رکھیں، سید علی گیلانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری عید کے موقع پر شہداء اور نظر بندوں کو یاد رکھیں، سید علی گیلانی
کشمیری عید کے موقع پر شہداء اور نظر بندوں کو یاد رکھیں، سید علی گیلانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے تمام مسلم امہ کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداء اور نظر بندوں کے اہلخانہ کی طرف خصوصی توجہ دیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ایک ’ٹویٹ‘ میں کہا کہ کشمیری شہداء نے اپنا آج دیگر کشمیریوں کے بہتر مستقبل کیلئے قربان کیا اور وہ اس با ت کے مستحق ہیں کہ انہیں عید کے پر مسرت موقع پر یا د رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی سے ہمارے اندر قربانی کا جذبہ پیدا ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے ایک انٹریو میں جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیق نے بھی سرینگر میں ایک بیان میں مقوضہ کشمیر کے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے۔

مفتی ناصر الاسلام نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں کیونکہ مودی کی سربراہی میں قائم فسطائی بھارتی حکومت نے گزشتہ برس اس روز عالمی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔

قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فور جی پر جاری پابندی میں 19اگست تک توسیع کر لی ہے۔ علاقے میں فور جی انٹرنیٹ سروس گزشتہ برس پانچ اگست سے بند ہے۔

دریں اثنا تحریک حریت جموں وکشمیر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پارٹی چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی گرفتاری اور ان پر کالا قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ لاگو کرنے کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اشرف صحرائی کو صحت کی خرابی کی وجہ سے جموں خطے کی ادھمپور جیل سے رہا کیا جانا چاہیے یا پھر انہیں سرینگر منتقل کیا جائے۔

بزرگ کشمیر ٰی حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ دینے کی سینٹ کی قرارداد کا مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔

جامعہ کشمیر سرینگر میں قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر شیخ شوکت حسین نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں کہا کہ سید علی گیلانی عمر بھر جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حامی رہے اور انہی خطوط پر کشمیر کے اندر مزاحمتی تحریک کی قیادت کرتے رہے۔

Related Posts