ایل او سی پر فائرنگ، پاکستان کا بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ministry-of-Foreign-Affairs
Ministry-of-Foreign-Affairs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے بھارتی ناظم الامور کی طلبی کا نوٹس جاری کیااور سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت معاہدے کی باربار خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے، ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے میر محمدشہید اور خاتون زخمی ہوئیں۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج اشتعال انگیزی سےشہری شہید

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی، چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔

Related Posts