اسٹیل ٹاؤن میں شہری قتل، وجہ ڈکیتی مزاحمت نہیں ذاتی رنجش نکلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قتل کا واقعہ
(فوٹو: الجزیرہ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر کی جان لے لی۔ پولیس نے واقعے کو ذاتی رنجش جبکہ ریسکیو حکام نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا واقعہ بتایا ہے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں گلشنِ حدید راؤ آرکیڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکا۔

ایدھی کے ریسکیو ورکرز نے مقتول کی میت ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال پہنچا دی، مقتول کی شناخت 56سالہ پرویز احمد ولد نور محمد کے نام سے اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے ہوئی۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ ڈکیتی کے دوران مقتول نے مزاحمت کی تھی، ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن غلام حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر 4 سے 5 گولیاں لگیں، پولیس جائے وقوعہ سے 30بور پستول کے خول برآمد کرچکی ہے۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کے بیان کے مطابق جب ملزمان نے گولیاں برسائیں تو مقتول 125موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ مقتول کی موٹر سائیکل قتل کی جگہ موجود ہے جبکہ اس کی جیب سے رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے کیونکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے گولیاں برساتے وقت مقتول کو لوٹا نہیں، نہ ہی اس کی موٹر سائیکل چرانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں جبکہ مقتول پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا تھا، اس کا آبائی تعلق میرپور خاص سے تھا اور وہ اسٹیل ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا۔بظاہر یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

اندوہناک قتل پر اہم سوالات

1. کس نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلر کا قتل ہوا؟

پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسٹیل ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک پراپرٹی ڈیلر کو جان سے مار دیا۔

2. مقتول کی شناخت کیسے ہوئی؟

مقتول کی شناخت 56 سالہ پرویز احمد ولد نور محمد کے نام سے اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے کی گئی۔

3. مقتول کیا کر رہا تھا جب فائرنگ کی گئی؟

اطلاعات کے مطابق مقتول اپنی 125 موٹر سائیکل پر سوار تھا جب ملزمان نے فائرنگ کی۔

4. قتل کے بعد ملزمان کیسے بھاگے؟

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے مقتول کو لوٹا نہیں، نہ ہی اس کی موٹر سائیکل چرانے کی کوشش کی۔ملزمان  قتل کرتے ہی فرار ہوگئے۔

5. پولیس نے کیا کیا؟

پولیس اس قتل ابتدائی تحقیقات کے مرحلے پر ہے جسے یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ مقتول کو لوٹا نہیں گیا۔

6. مقتول کیا کام کرتا تھا؟

مقتول پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا تھا اور اسٹیل ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا۔

Related Posts