جو قانون کو نہیں مانتے، ان سے بات نہیں ہوگی۔گورنر خیبر پختونخوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل کریم کنڈی
(فوٹو: جی این این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ: گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو قانون کو نہیں مانتے، ان سے بات نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے میں رکھا۔

شہید بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے دورے کے بعد لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی کے میں محرومیوں کا ازالہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے، صوبے کے لوگوں سے ماضی جیسا سلوک نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کیلئے متعلقہ فورمز پرآواز بلند کرنا ہوگی۔ صدر زرداری نے بلوچستان سے معافی مانگی۔ چھوٹے ذہن کے لوگ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور جیسے ہوتے ہیں۔ میں ان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا۔

گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مرکز صوبوں سے زیادتی نہیں کرے گا لیکن ہمیں آئینی کتاب بھی پڑھنا ہوگی۔ ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، میں نے صوبے کی سیاسی جماعتوں سے ان کا نمائندہ بن کر وفاق میں آواز اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے علاقوں سمیت فیکٹری پر حملے ہوں تو سوچنا چاہئے۔ جو پاکستان کا قانون نہ مانیں، ان سے بات نہیں ہوسکتی۔ صدر آصف زرداری نے این ایف سی پر گفتگو کی۔ پولیس کے پاس جدید سہولیات نہیں ہیں جبکہ 50 ارب دئیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں فارم 47والا نہیں لیکن علی امین گنڈا پور نے اپنی ہی پارٹی کودھوکے دئیے۔ خیبر پختونخوا سے مینڈیٹ لینے والے مولانا فضل الرحمٰن کا حق واپس کیا جائے۔ جب مولانا کو ان کا مینڈیٹ ملے گا تو دوسرے صوبوں کی بھی بات ہوگی۔،میرے لیے  گورنر کے طورپر کوئی مشکلات نہیں آئیں گی۔

Related Posts