عدالت نے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم کیوں دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے، سابق خاتونِ اوّل کی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کرنے کا پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا۔

قبل ازین سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو طرفہ دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ہائیکورٹ نے سابق خاتونِ اوّل کو بنی گالہ سب جیل میں رکھنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا، واضح رہے کہ اس سے قبل بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو زہر دئیے جانے کے الزامات سامنے آئے تھے۔

ماضی میں تحریکِ انصاف نے سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کے طبی معائنے  سے متعلق  حقائق کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کو مزید قید میں رکھنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریکِ انصاف نے گزشتہ ماہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق کو تشویشناک قرار دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہمارے خدشات کی تصدیق ہوگئی۔

Related Posts