ایمازون پرائم پر شکاری حسینہ کی کہانی پر مبنی فلم میں کتنا تجسس ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شکاری حسینہ
(فوٹو: ایمازون پرائم)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر شکاری حسینہ کی کہانی پر مبنی فلم ایمازون پرائم ویڈیو پیش کی جارہی ہے جو سسپنس اور تجسس سے بھرپور ہے۔

ایکشن فلم ڈائریکٹر الیگزینڈر وِٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “ساین ۔ دی ہنٹریس” کو آسکار ایوارڈ یافتہ پروڈیوسرز نے عکسبندی سے ہمکنار کیا۔ گزشتہ ماہ 26 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم کے متعلق مندرجہ ذیل حقائق آج ہمارے علم میں ہیں:

فلم کی کہانی

زمین کے تنازعے پر ایک خاتون کو قتل کردیا جاتا ہے اور اس کی پوتی ساین تمام تر مالی بدعنوانی سے منسلک کرداروں کو سبق سکھانے کیلئے شکار پر نکل پڑتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رالن مونٹینیگرو، آرون ڈی ایز، ایوا ڈی ڈمینیکی اور الفریڈو کاسٹرو جیسے فنکار شامل ہیں۔

ریٹنگ

کم و بیش ڈیڑھ گھنٹے پر محیط فلم کی ریٹنگ ٹی ایم ڈی بی پر 100 میں سے 67 ویں درجے پر ہے جس میں 19 جانے پہچانے صارفین بھی شامل ہیں۔ ایمازون پرائم ویڈیو پر فلم ساین دی ہنٹریس  کرائے پر لینے، خریدنے اور اسٹریمنگ کیلئے دستیاب ہے۔

Related Posts