روڈ ٹو مکہ منصوبہ، عازمینِ حج اڑان بھرنے سے 6گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عازمینِ حج اڑان بھرنے سے 6گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں، جناح ائیرپورٹ پر کراچی سے سعودی عرب روڈ ٹو مکہ منصوبے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ پر 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے جن پر امیگریشن کے سسٹم نصب ہیں۔ عازمینِ حج کو پرواز سے 6 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ عالمی روانگی لاؤنج کا گیٹ نمبر 24 سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کیلئے مختص ہوگا۔ سعودی امیگریشن عملہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمینِ حج کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔

شہرِقائد کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے کا حصہ ہے۔ کل 9 مئی کو 2 نجی ائیر لائن پروازیں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پہلی بار حج کیلئے اڑان بھریں گی جبکہ منصوبے کے تحت 16000سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج امیگریشن کیلئے انتظار کی زحمت سے بچ جائیں گے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی، برادرانہ اور مذہبی تعلقات کی روشن مثال ہے۔

خبر کے متعلق سوال و جواب:

1. حج کے لئے ائیرپورٹ پہنچنے کا وقت کیا ہے؟

عازمینِ حج کو پرواز سے 6 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

2. ائیرپورٹ پر کونسی سہولتیں فراہم ہوئی ہیں؟

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ پر 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے ہیں جن پر امیگریشن کے سسٹم نصب ہیں۔ عالمی روانگی لاؤنج کا گیٹ نمبر 24 سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کیلئے مختص ہوگا۔

3. مکہ منصوبے کے تحت کس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے؟

عازمینِ حج کی امیگریشن کا عمل سعودی امیگریشن عملہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

4. منصوبہ کے تحت پہلی بار حج کیلئے اڑان بھرنے والی پروازیں کب ہونگیں؟

کل 9 مئی کو 2 نجی ائیر لائن پروازیں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حج کیلئے اڑان بھریں گی۔

5. کتنے عازمین حج پہنچیں گے؟

منصوبے کے تحت 16000 سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

6. کیا عازمینِ حج کو امیگریشن کے لئے انتظار کرنا پڑے گا؟

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج امیگریشن کیلئے انتظار کی زحمت سے بچ جائیں گے۔

Related Posts