لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج اشتعال انگیزی سےشہری شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LoC
LoC

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی اور آرٹلری اور مارٹرگولے بھی داغے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکن وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقاتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کرتےہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Related Posts