بھارت میں اپریل کے دوران کتنے افراد ملازمتوں سے محروم ہوئے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں بے روزگاری
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران 47 لاکھ افراد ملازمتوں سے محروم ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں جاری انتخابات کے دوران مودی حکومت کیلئے الیکشن جیتنا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپریل 2024 میں کم و بیش 47 لاکھ بھارتی شہری ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھارت میں 15 سال اور زائد العمر افراد کے مابین بے روزگاری کی شرح 8.1 فیصد ہوگئی۔ مارچ کے دوان بھارت میں بے روزگاری کی شرح صرف 7.4فیصد تھی۔

اس حوالے سے بھارتی سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 47 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے جن میں سے 90 فیصد مختلف دیہات اورگاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ دیہات میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری کی شرح بڑھی۔

بھاررتی میڈیا (روزنامہ صحافت) کا کہنا ہے کہ لوک سبھاانتخابات کے دوران بھی روزگار کم ہوتا ہے۔ 2019 میں بھی عام انتخابات کے دوران لیبر مارکیٹ کے اعدادوشمار میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تھا۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ 1 سال کے دوران 7.3فیصد سے 9.4فیصد کے مابین رہی۔

Related Posts