خواجہ آصف کا عمران خان پر وطن کی اساس پر حملے کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: خواجہ آصف نے عمران خان پر وطن کی اساس پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ کیا گیا، ایسا دشمن ممالک بھی نہیں سوچ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک شخص حکومت حاصل کرنے کیلئے اپنے گروہ سمیت وطن کی اساس پر حملہ آور ہوا۔ قوم کے ذہنوں پر عسکری تنصیبات کرنے والوں کے چہرے نقش ہوگئے ہیں۔

ویڈیو بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاریں نشانہ بنیں، ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا جس کا تصور دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح کے حالات میں نہیں کیاجاسکتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قوم 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو پہچان چکی ہے۔ ان کے چہرے عوامی یادداشت پر نقش ہوچکے، ہمیں آج بھی ان کی نعرے بازی اور للکاروں کی صدا اس افسوسناک دن کی یاد دلارہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کی سزا کا تعین آئین اور قانون کرے گا، آج من حیث القوم ہمیں عہد کرنا ہے کہ کسی شخص یا گروہ کو پاک سرزمین کی آبرو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Posts