ترک صدر نے جرأت اور دلیری کے ساتھ کشمیری عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq
firdous ashiq

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترک صدر نے دورہ پاکستان کے دور ان جرأت اور دلیری کیساتھ کشمیری عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور تک قوم اور قیادت ایک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترکی مسلم اقوام عالم کو مشترکہ ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان اور مسلم دنیا کے مسائل کو ایک مشترکہ حکمت عملی سے حل کرنے کے لئے ترک کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام اور قیادت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کشمیری عوام سے بھارتی ظلم، جبر اور استبداد پر وزیر اعظم عمران خان کے دو ٹوک مؤقف کی تائید کی اور آواز بلند کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی طرف سے ہم ترک صدر رجب طیب اردوان اور وہاں کے عوام کے خصوصی طورپر مشکور ہیں کہ انہوں نے کشمیر میں بھارت ہندتوا ظلم و جبر پر پاکستانی مؤقف کو عالمی سطح پر بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں آواز ملائی ہے اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی توقعات اور امنگوں پرپورا اترے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ طیب اردوان نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ترک عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط رشتے سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کئی صدیوں سے دلوں کے رشتے سے تزویراتی شراکت کے روپ دھار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر ترکی کے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتاہے، طیب اردوان

انہوں نے کہاکہ ترک صدر کا موجودہ دورہ دو طرفہ تعلقات، تجارت، معیشت اور تکنیکی اقدامات کو تقویت دے گا اور دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبے ایک دوسرے کے حقیقی کلیدی تجارتی شراکت داری میں بدلیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترک خاتون اول دنیا کی خواتین کے لئے اسلامی معاشرے کے اعتبار سے ایک رول ماڈل ہیں اور پاکستان کی خواتین کے جذبات کی عکاسی کی ہے۔ ان کی کوششوں سے خواتین کی معاشرتی اور روشن اقدار سے درخشاں چہرہ متعارف ہو رہا ہے۔

Related Posts