ہمارے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات ترقی یافتہ ممالک سے بہتر ہیں۔عثمان ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات ترقی یافتہ ممالک سے بہتر ہیں۔عثمان ڈار
ہمارے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات ترقی یافتہ ممالک سے بہتر ہیں۔عثمان ڈار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اقدامات ترقی یافتہ ممالک سے بہتر ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ تمام تر منفی پروپیگنڈے کے باوجود عالمی ادارے اور ایسے افراد جو سفر کرتے رہتے ہیں وہ حکومتِ پاکستان کے کردار کو مانتے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سفر کرنے والے لوگ مان رہے ہیں کہ غریب ملک ہونے کے باوجود پاکستان کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات ترقی یافتہ ممالک سے بھی بہتر اور بر وقت ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف عوام کو وزیرِ اعظم کی ہدایات پر عمل کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ عوام وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ 

Related Posts