اپوزیشن نے کوئی ریلیف نہیں مانگا،عمران خان صرف اپنی کرسی بچانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition had never asked for relief: Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹھٹھہ :پاکستان پیپلا پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ عوام دشمن حکومت چلی جائے تو اس کے بعد قومی سطح پر ڈائیلاگ بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، اپوزیشن نے کوئی ریلیف نہیں  مانگا،عمران خان فقط اپنی کرسی بچانا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ میں وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر مرحوم اعجاز شاہ شیرازی کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈائیلاگ کے لیئے پلیٹ فارم فقط پارلیمان ہی ہوسکتا ہے لیکن اس سے قبل عوام دشمن وزیراعظم کو مستعفی ہونا ہوگا تاکہ معاملات کے سیاسی حل نکالے جائیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسان، مزدور، سفید پوش طبقہ، طلبہ اور ڈاکٹرز سمیت ملک کا ہر طبقہ موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں، جو نہ اپنے بچوں کو اسکول بھیج پا رہے ہیں، نہ ان کے لیئے دوائیوں کا بندوبست کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بوجھ فقط نااہل و نالائق وزیراعظم کی وجہ سے اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وزیراعظم کو چلا جانا چاہیے جو عوام کی تنخوہواں اور پنشنز میں اضافہ اور بجلی و گیس کے بلز اورمہنگائی میں کمی لا نہیں سکتا۔ عوام کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ ایک ایسے شخص کو منتخب کریں، جو ان کے مسائل حل کر سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے کنسٹرکشن مافیا کے لیئے مزید مراعات کے لیئے تو اعلان کر دیا ہے اور امیروں کے لیئے اربوں روپے کے بیل آوَٹ پیکجز بھی ہیں، لیکن غریب عوام کے لیئے وہ کچھ کرنے کے لیئے تیار نہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے بلوچستان میں کوئلے کے کان کنوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت محنت کشوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کرے، جسے موجودہ حکومت مکمل طور پر بھول چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے، بڑے بڑے دہشت گردوں کو فرار ہوتے دیکھا ہے۔ اگر وزیر داخلہ اور وزیراعظم پی ڈی ایم کے خلاف شور مچانے کی بجائے، اپنی ذمہ داریان نبھاتے تو اس طرح کے المناک واقعات پیش نہ آتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ اپوزیشن اتحاد کے تمام فیصلوں کی توثیق کر چکی ہے۔ پی پی پی کی کامیابی پی ڈی ایم کی جیت ہے، اور پی ڈی ایم کی جیت عوام کی سربلندی ہے۔

ضمنی انتخابات ہوں یا دیگر معاملات، تمام فیصلے اتفاق راِئے سے کیئے جائیں گے۔ ہم عوام کی طاقت سے موجودہ کٹھ پتلی راج اور ہائبرڈ نظام کو ہٹا دیں گے۔ یہ کٹھ پتلی راج فقط اٹھارویں ترمیم، این ایف سی، بی آئی ایس پی جیسے اقدام کو نشانہ بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:محمود آباد نالہ متاثرین کیلئے خوشخبری، 3 ہزار کے بجائے صرف 56 گھر توڑے جائینگے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جزائر پر قبضے کے خلاف جدوجہد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار صفِ اول کا رہا ہے، جس نے اس معاملے کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھی اٹھایا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کو سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے کے باوجود انہیں پیداوار سے اپنا جائز حصہ نہیں مل رہا۔

Related Posts