محمود آباد نالہ متاثرین کیلئے خوشخبری، 3 ہزار کے بجائے صرف 56 گھر توڑے جائینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

enc

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محمود آباد نالے کی چوڑائی 12 فٹ بڑھائی جائیگی جس سے صرف 56 گھر متاثر ہونگے، ان کا کہنا تھاکہ حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائے گی،نالوں کی صفائی اور ری ماڈلنگ سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ختم ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں منصوبے کے مطابق محمود آباد نالے کے دونوں طرف 12فٹ چوڑا روڈ اور فٹ پاتھ ہوگی، اس ترقیاتی کام کے دوران 56 گھر نالے کی تعمیر سے متاثر ہوں گے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی، سید امین الحق اور صوبائی وزرا ناصر شاہ، سعید غنی، جی او سی کراچی میجر جنرل محمد عقیل اور دیگر شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:کے ڈی اے کے کرپٹ افسران نے اربوں روپے کی اراضی ٹھکانے لگادی

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ محمود آباد نالے کے پلان پر این ای ڈی یونی ورسٹی نے تفصیلی سروے اور اسٹڈی مکمل کی ہے ،ان کا کہنا تھاکہ نالوں کی صفائی اور ری ماڈلنگ سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ختم ہوجائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ سال 2021 صوبے کی ترقی، صوبے کے عوام کے روزگار اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی تائید و حمایت سے صوبے کی تعمیر و ترقی کو آنے والے سال میں بھی یقینی بنائے گی۔

Related Posts